برلن۔۔۔جرمنی کی2غیر سرکاری تنظیموں کے تحت مہاجرین کے لیے چلائے جانے والے2 امدادی بحری جہاز بحیرہ روم میں پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں کسی ملک کی جانب سے لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں ملی۔ ان میں سے ایک سی واچ تھری نامی امدادی جہاز ایک ہفتہ سے بحیرہ روم میں سرگرداں ہے۔ اس پر 30 تارکین وطن سوار ہیں جبکہ جرمن این جی او سی آئی کے امدادی جہاز پر17 مہاجرین موجود ہیں۔ یہ دونوں جہاز کسی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت ملنے کے منتظر ہیں۔