برلن۔۔۔جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے کہا ہے کہ وہ ترکی سے توقع کرتی ہیں کہ وہ شام کے معاملے میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑے گا اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا۔انہوں نے یہ بات ترک صدر رجب طیب اردوگان کے ساتھ گفتگو میں کہی۔جرمن چانسلر نے ترک صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔جرمن حکومت کے ترجمان کے مطابق میرکل نے ترکی کی جانب سے شامی مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دینے کے عمل کو سراہا۔