گیلکسی اے 50 کی تفصیلات سامنے آ گئیں
سامسنگ کمپنی کے نئے اسمارٹ فون گلیکسی اے 50 کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ فون کی سب سے اہم خصوصیت اس کی چار ہزار ملی ایمپیئر آورز کی بڑی بیٹری ہے۔اسمارٹ فون میں گیلیکسی ایکسینوس 7 پروسیسر دیا جائے گا۔ فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔ یہ اسمارٹ فون اینڈرائڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔فون میں ممکنہ طور پر وائرلیس چارجنگ اور ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر شامل ہو گا۔ اسمارٹ فون کی پشت پر 24 میگا پکسل کا مین کیمرہ دیا جائے گا۔ یہ ایک مڈ رینج اسمارٹ فون ہو گا۔ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں البتہ ممکن ہے کہ اس فون کو آئندہ سال کی پہلی ششماہی میں متعارف کرا دیا جائے۔