کویت میں مقیم صدف علی کیجانب سے بیٹی کی ولادت پر تقریب
یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر صدف علی صدف کو اللہ تعالیٰ نے بیٹی جیسی نعمت سے نوازا۔ اس مسرت کے موقع پر شکرانِ نعمت کے طور پر ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کویت کے مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں فیملیز کے ساتھ ساتھ اکابرینِ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی اور یوتھ ونگ کے دوستوں نے بھرپور شرکت کی۔اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر حافظ حفیظ الرحمان اور تمام دوستوں نے صدف علی صدف کو مبارکباد دی اور نومولود عریشہ صدف کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ صدف علی صدف نے تمام شرکائے تقریب کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی شمولیت ہمارے لیے باعثِ تقویت ومسرت ہے۔ اس خوشی کے موقع پر آپ کی شرکت کو ہم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آپ کے تہہ دل سے مشکور و ممنون اور دعاؤں کے طلبگار ہیں۔ پروگرام کے آخر میں مدعوئین کی مختلف ڈشز سے تواضع کی گئی۔