Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: تجارتی ادارے’’ واٹ‘‘کے لئے رجسٹریشن کرائیں

منامہ: بحرینی حکومت نے تمام تجارتی اداروں کوویلیو ایڈڈ ٹیکس ’’واٹ‘‘ سسٹم میں رجسٹریشن کی ہدایت جاری کردی۔وزیر خزانہ واقتصاد شیخ سلمان بن خلیفہ آل خلیفہ نے رجسٹریشن کے لائحہ عمل کی منظوری دیدی ہے۔ لائحہ عمل کے مطابق ہر وہ شخص یا تجارتی ادارہ جس کی سالانہ آمدنی 5ملین دینار تک ہے ، اسے چاہئے کہ یکم جنوری 2019تک رجسٹرکروائے۔ رجسٹریشن کا عمل ٹیکس ادارے کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔ اسی طرح ہر وہ شخص یا ادارہ جس کی سالانہ آمدنی 5لاکھ دینار ہے وہ زیادہ سے زیادہ 20جون تک رجسٹریشن کروائیں جبکہ ہر وہ شخص یا ادارہ جس کی سالانہ آمدنی 37ہزار دینار ہے اسے چاہئے کہ وہ 20دسمبر تک رجسٹریشن کراوئیں۔ بحرین میں غیر مقیم مگر اندرون ملک کاروبار کرنے والے ادارے اور افراد پر لازم ہے کہ وہ بھی ٹیکس سسٹم میں خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔
 

شیئر: