Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5لاکھ ریال غبن کرکے فرار ہونیوالا ایئرپورٹ سے گرفتار

جدہ ۔۔۔ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ کے سیکیورٹی حکام نے 5لاکھ ریال غبن کرکے فرار ہونے والے غیر ملکی کو گرفتار کرلیا اور اسے سفر سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورس کو مطلوب غیر ملکی جعلی مہر اور جعلی کارڈ کے ذریعے قاہرہ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ جدہ ایئرپورٹ کے ساﺅتھ ٹرمینل پر جوازات کے حکام نے شبے کی بنیاد پر تفتیش شروع کردی۔ تعارفی کارڈ غیر ملکی کے قبضے سے برآمد ہوا جس پر تحریر تھا کہ وہ ایئرپورٹ کے ا ہلکاروںمیں سے ایک ہے۔ اس کے پاسپورٹ پر مہر بھی جعلی لگی ہوئی تھی۔ چھان بین سے پتہ چلا کہ تعارفی کارڈ جعلی ہے ۔ پاسپورٹ پر خروج کی مہر بھی جعلی تھی۔ اسے حراست میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔تلاش جستجو اور پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ زیر حراست لیا جانیوالا غیر ملکی سعودی حکام کو مطلوب ہے۔ جازان ایگزیکٹیو کورٹ اس کے خلاف مالی مطالبے پر عملدرآمد کا فیصلہ جاری کئے ہوئے ہے۔ یہ بھی دریافت ہوا کہ الدرب کمشنری پولیس اسکا کمپیوٹر بند کرنے اور اسے بیرون مملکت جانے سے روکنے کی درخواست کئے ہوئے ہے۔ اس پر اپنے کفیل کے 5لاکھ ریال غبن کا الزام ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ضروری کارروائی مکمل ہونے تک غیر ملکی ملزم سے سیکیورٹی حکام پوچھ گچھ جاری رکھیں گے۔ اسے الشمیسی ادارہ ترحیل کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں سے اسے متعلقہ ادارے میں دیدیا جائیگا۔

شیئر: