43برس امارات میں، کیرلہ پہنچ کر حادثے میں ہلاک
دبئی ۔۔۔ 62سالہ ہندوستانی شہری متحدہ عرب امارات میں 43 برس گزارنے کے بعد کیرلہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گھر جاتے ہوئے مکان سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ بیٹے اور بھائی نے بتایا کہ انہوں نے 30برس تک شارجہ پولیس میں نوکری کی۔ وہ اپنے افسران اور رفقائے کار کے حلقو ںمیں ہر دلعزیز تھے۔