ریاض۔۔۔سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود 4ماہ بعد چھوٹے اداروں کو مالیاتی مقابل فیس سے استثنیٰ ختم کر دیگی ۔ 25شعبان 1435ھ کو ایسے اداروں کو جن کے کارکنان کی تعداد 9سے زیادہ نہ ہو ’’مقابل مالی‘‘ سے استثنیٰ دیا گیا تھا ۔ 5سال پورے ہونے پر یہ استثنیٰ ختم ہو جائیگا ۔ نئے چھوٹے اداروں کو قیام کی تاریخ سے 5برس تک ’’مقابل مالی ‘‘ سے استثنیٰ دیا جائیگا ۔ بشرطیکہ ادارے کے ملازمین میں خود مالک بھی شامل ہو اور وہ ادارہ چلانے کیلئے یکسو ہو ۔ استثنیٰ صرف 4کارکنان پر دیا جائیگا جبکہ ورک پرمٹ کی سالانہ فیس ہر کارکن سے 100ریال وصول کی جائیگی۔