Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

36رافیل طیارے 2022تک مل جائیں گے، سیتارمن

نئی دہلی۔۔۔  فضائیہ کیلئے فرانس سے خریدے گئے 36رافیل جنگی طیارے 2022تک ہندوستان کو مل جائیں گے۔ وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے جمعہ کو لوک سبھا میں رافیل مسئلے پر بحث کے جواب میں کہاکہ پہلا طیارہ اس سال ستمبر میں آئے گا اور سبھی 36طیاروں کی فراہمی 2022تک پوری ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ فرانس سے جدید ترین جنگی طیارے خریدنے کیلئے 2016میں ہوئے معاہدے میں یہ انتظام کیاگیا تھا کہ 3 سال میں پہلے طیارے کی فراہمی کی جائیگی۔اسی کے مطابق پہلا طیارہ آئندہ ستمبر میں ہمیں مل جائیگا اور آخری طیارہ 2022 میں ملے گا۔ وزیردفاع نے کانگریس پر قومی سلامتی کو نظرانداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کی قیادت والی ترقی پسنداتحاد حکومت 10 سال تک اس طیارے کی خرید کے معاہدے کے عمل کو پورا نہیں کرسکی۔وہیں ہم نے بات چیت کے عمل کو محض14ماہ میں پورا کرکے معاہدے پردستخط کردیئے۔
 

شیئر: