راولپنڈی.... پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں وارئیر 6 کھاریاں کے قریب ختم ہوگئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں 4 ہفتے جاری رہیں۔ اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا ۔ مشقوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیاگیا۔ اختتامی تقریب میں آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن مہمان خصوصی تھے۔