ریاض ۔۔ سعودی عدالتوں میں شخصی امور کے کیسز کے فیصلے آن لائن معلوم کئے جاسکتے ہیں۔ خواتین کو ایس ایم ایس کے ذریعے طلاق و نکاح کے معاملات سے مطلع کیا جائیگا۔ وزیر انصاف شیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے آج اتوار سے زیر سماعت مقدمات کے ضمن میں خواتین کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جائیگا۔سوشل اسٹیٹس کے حوالے سے خواتین ابشر ویب سائٹ کے ذریعے بھی معلومات حاصل کرسکتی ہیں۔ طلاق نامہ حاصل کرنے کیلئے خواتین کو مستورات کے سیکشن سے رجوع کرنا ہوگا۔