بالی وڈ اداکار وکی کوشل نے سلمان خان کی موجودگی میں کترینہ کیف کو شادی کی پیشکش کردی جس پر کترینہ ایک لمحے کے لئے دنگ رہ گئیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران اداکار وکی کوشل نے اچانک کترینہ کیف کو شادی کی پیشکش کردی۔کترینہ سے کچھ بھی بولا نہیں گیا بعد ازاں انہوں نے کہاکہ جواب دینے کی ہمت نہیں ہے۔جب وکی نے کترینہ کو شادی کی پیشکش کی تو سلمان خان نے برابر میں موجود اپنی بہن ارپیتا خان کے کندھے پر سر رکھ کر سونے کی اداکاری کی۔ انہوں نے اس طرح یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ وہ یہ سب دیکھ کر بور ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘میں کترینہ کیف نے وکی کوشل کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جب یہ بات وکی کو پتہ چلی تو انہوں نے حیرت کااظہار کرتے ہوئے کہا تھا تعجب ہے کہ کترینہ کیف مجھے جانتی ہیں اور وہ انڈسٹری میں میری موجودگی سے آگاہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کترینہ کیف کی خواہش میرے لئے بہترین ہے۔وکی کوشل نے کہا کہ ’سنجو‘ کی کامیابی نے انہیں نئی شہرت بخشی اور لوگ انہیں بطور اداکار اور وکی کوشل جاننے لگے۔اس سے قبل انڈسٹری میں ہر کوئی ان کا نام لینے کی بجائے ان کی پہلی فلم ’مسان‘ کا حوالہ دے کر کہتا تھا کہ وہ لڑکا جس نے ’مسان‘ میں کام کیا۔فلم سنجو کے اداکار کے مطابق انہیں ’سنجو‘ نے وکی کوشل بنایا اور لوگ انہیں ان کے نام سے جاننے لگے۔