نواز شریف سے اہل خانہ اور پارٹی رہنما کل ملیں گے
لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جمعرات کو شریف فیملی کے علاوہ پارٹی کارکن اور سینیئر رہنما کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے ۔ ملاقات کے خواہشمند پارٹی رہنماوں اور سینئر کارکنوں کی جانب سے جیل انتظامیہ کو ملاقات کےلئے باضابطہ درخواستیں جمع کرا دی گئیں ۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے نواز شریف سے ملاقات کےلئے جمعرات کا دن مختص ہے ۔ ملاقات سے قبل آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو بذریعہ درخواست آگاہ کرنا پڑتا ہے۔ جمعرات کو نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر، صاحبزادی مریم نواز،حمزہ شہباز ، عباس شریف کے اہل خانہ سمیت دیگر عزیز و اقارب ملاقات کریںگے ۔