24جہازوں کو اجازت نامے دیدیئے، عرب اتحاد
جمعرات 10 جنوری 2019 3:00
عدن ۔۔۔ عرب اتحاد برائے یمن نے کھانے پینے کی اشیاءاور تیل مصنوعات لیجانے والے جہازوں کو 24اجازت نامے جاری کردیئے۔ ”سبتمبر نیٹ“ پر عرب اتحاد نے بیان جاری کرکے بتایا کہ الحدیدة اور الصلیف بندرگاہ جانے والے جہازوں کو اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں۔ ان پر کھانے پینے کا سامان اورتیل مصنوعات لدی ہوئی ہیں۔ 3جہاز 18روز سے الحدیدة بندرگاہ میںداخل ہونے کی اجازت کے منتظر ہیں۔ عرب اتحاد کا کہناہے کہ 19اجازت نامے ہوائی جہازوں، 2اجازت نامے بری راستے سے جانے والوں اور 105اجازت نامے قافلوں کی حفاظت کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔3روز کے دوران 150اجازت نامے جاری کئے گئے۔ الحدیدة کے شہری حوثیوں کی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں کی وجہ سے انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔