موسم سرما کے ٹوٹکے
جمعرات 10 جنوری 2019 3:00
سرد موسم میں گرم دودھ میں ہلدی ، چٹکی بھر نمک اور گڑ ملا کر بچوں کو پلائیں . اس سے نزلہ ، زکام ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف سے راحت مل جائیگی .
سرد موسم میں شہد ، دار چینی ، ادرک ، لہسن ، لال مرچ ، لونگ ، پالک ، ہلدی اور پیاز کےاستعمال کو بڑھا دینا چاہیے کیونکہ یہ اشیاء جسم کو گرم رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں .
سرد موسم جلد کومتاثر کرتا ہے . ہونٹ پھٹنا شروع ہو جاتے ہیں . ہونٹوں کو پھٹنے سے بچانے اور نرم و ملائم بنانے کے لیے دیسی موم میں لیموں کا رس ملا کر لگائیں .
روغن بادام میں شہد ملا کر لگانے سے ہونٹ سردی کے اثرات سے محفوظ رہتے ہیں .