Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافر لاہورمیں، سامان جدہ پہنچ گیا

لاہور: پی آئی اے کی بدانتظامی کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سعودی عرب نہیں پہنچ سکے تاہم ان کا سامان جدہ ایئرپورٹ پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے 6 مسافروں کو سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے کی بنا پر ہفتے کو آف لوڈ کردیا تھا تاہم سامان آف لوڈ نہ کئے جانے کے باعث جدہ پہنچا دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مسافروں نے آف لوڈ ہونے کے بعد اپنا سامان مانگا تو بتایا گیا کہ غلطی سے جدہ روانہ ہو گیا، جلد واپس کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل بھی پی کے 759 پر مسافروں کے بغیر سامان جدہ بھیجا گیا تھا جس کی وجہ سے اب پی آئی اے کو سعودی سول ایوی ایشن کی طرف سے کارروائی کا بھی سامنا ہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق اس قسم کی غلطی ہو جاتی ہے ۔ متعلقہ افسران سے اس پر رپورٹ طلب کرلی گئی ہے جبکہ سامان واپس منگوا لیا گیا ہے جلد مسافروں کے حوالے کردیا جائے گا۔
 
 

شیئر: