پیرس۔۔۔فرانس میں’ یلو ویسٹ ‘ تحریک کے نویں حکومت مخالف مظاہروں میں صحافیوں پر حملے کیے گئے، اس دوران ملک بھر سے 2 سو 44 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔فرانس کے وزیرداخلہ کرسٹوفر کاسٹینر کا کہنا ہے کہ مظاہروں میں 2 سو 44 افراد کو گرفتار کر کے پولیس تحویل میں رکھا گیا۔درجنوں افراد کو وسطی شہر بوغج سے گرفتار کیا گیا جہاں بڑا احتجاج متوقع تھا۔وزارت داخلہ کے مطابق صدر ایمانوئیل میکرون کے خلاف پیرس میں8 ہزار افراد نے احتجاج کیا۔ اس سے قبل ہونے والےمظاہرے میں ساڑھے 3 ہزار افراد شریک تھے۔وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں کسی بھی افسوس ناک واقعہ سے بچنے کے لیے پیرس میں 5 ہزارپولیس اہلکاروں سمیت ملک بھر میں 80 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ۔پیرس میں پہلی مرتبہ احتجاج کے منتظمین نے بازئوں پر سفید پٹی باندھی۔ سیکیورٹی ٹیموں کو دارالحکومت کےمعروف مقام کے قریب مظاہرے کے گھیراؤ کے لیے تعینات کیا گیا ۔