بالی وڈ کی نئی فلم” ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر “کو پاکستان کے سینماﺅں میں ریلیز کی اجازت دیدی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سینسر بورڈ نے فلم کو ریلیز کیلئے کلئیر قراردے دیا۔فلم پروڈیوسر جنیتی لعل کی جانب سے ریلیز کی اجازت ملنے پر پاکستان سنسر بورڈ کا شکریہ اداکیاگیاہے۔ اداکار انوپم کھیر اور اکشے کھنہ کی فلم 18 جنوری کو پاکستان کے سینما گھرو ں میں ریلیز کردی جائےگی۔