Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسائل کے حل کیلئے علماء سے رجوع ہوں ، عبداللہ بانعمہ

عبدالرحمن بن محفو ظ کی صاحبزادی کی عقیقہ تقریب سے داعی حرم کا خطاب ، عمائدین اور ائمہ کی شرکت 
جدہ ( امین انصاری )امت مسلمہ دعو ت و تبلیغ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا میں داعی بناکر بھیجا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار داعی حرم شیخ عبداللہ بن عمر بانعمہ نے عبدالرحمن بن یسلم بن محفوظ کی صاحبزادی کی عقیقہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے علماءاور اہل علم سے رجوع کریں۔ انٹرنیٹ پر انحصار نہ کریں جس میں بے شمار ویب سائیڈ اسلام دشمن عناصر گمراہ کن پروپگنڈ ے کے ساتھ لوڈ کئے ہیں ۔ انٹرنیٹ ویب سائیڈز،واٹس ایپ جیسے دیگر سائیڈز کا کم استعمال کریں ۔ انہوں نے شرکاءمحفل کو نصیحت کی کہ قرآن اور حدیث سے اپنا رشتہ مضبوط کرلیں یقینا ہم ہی دنیا و آخرت میں کامیاب اور سرخرو ہونگے۔میزبان احمد بن یسلم بن محفوظ نے شیخ عبداللہ بن عمر بانعمہ کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ 16 سال کی عمر میں بانعمہ حادثے کا شکار ہوئے جس میں انکا سارا جسم مفلوج ہوگیا ۔لیکن اللہ تعالیٰ نے انکے دل، دماغ ، زبان اور آنکھ ناک سلامت رکھی جس پر انہوں نے شکرخداوندی بجالاتے ہوئے حفظ قرآن کیا اور قرآن و حدیث کے علوم میں کمال حاصل کرتے ہوئے حرم مدنی کے داعی بن گئے ۔شیخ عثمان بن یسلم بن محفوظ نے شیخ عبداللہ بن عمر بانعمہ کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب میں عرب حضرات ،ہندوستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور مساجد کے ائمہ اور عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی۔مہمانوں کا محفوظ فیملی کے ذمہ داران احمد بن یسلم بن محفوظ ، عدنان بن یسلم بن محفوظ ، عمار بن عثمان بن محفوظ اور حمد خمیس بن سلطان بن حلابی نے استقبال کیا۔

شیئر: