ریاض۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے الاحساءفوجداری عدالت کے حکم پر گاڑیوں کے نقلی فاضل پرزے فروخت کرنے والے ادارے کی تشہیر کردی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہری محمد بن صالح الزید الاحساءمیں گاڑیوں کے نقلی فاضل پرزے اصلی کہہ کر فروخت کررہا تھا۔ یہ پرزے گودام میں ذخیرہ کئے ہوئے تھا۔ الاحساءفوجداری کی عدالت نے مقدمہ دائر ہونے پر حقیقت حال دریافت کرکے سعودی شہری کو نقلی پرزے فروخت کرنے پر جرمانے ، فاضل پرزے ضبط کرکے تلف کرنے ، شوروم اور گودام بند کرنے اور تاجر کے خرچ پر دو مقامی اخبارات میں اس کی تشہیر کا فیصلہ سنا دیا تھا۔ وزارت تجارت نے عدالتی فیصلہ نافذ کرا دیا۔