Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ملک کے 26 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق تقریب میں وزیر اعظم عمران خان اور ان کی وفاقی کابینہ، ارکان پارلیمان، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، مسلح افواج کے سربراہان سمیت عدالت عظمیٰ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججوں نے بھی شرکت کی۔
 

مزید پڑھیں:- - - - -کراچی میں گرین لائن میٹروچلے گی ؟

شیئر: