بالی وڈ اداکار رنویرسنگھ نے شادی کے بعد اپنے گھر میں رہنے کے بجائے اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کے گھر میں منتقل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاہے کہ بچپن سے ہی میں نے شادیاں دیکھیں اور محسوس کیا کہ لڑکی کا لڑکے کے گھرمیں منتقل ہونا ضروری نہیں۔اس کے علاوہ میں نہیں چاہتا تھا کہ دیپیکا کو ان کے اپنے کمفرٹ زون سے باہرنکالوں ۔ایک انٹرویو میں رنویرسنگھ نے کہا کہ میرے نزدیک دیپیکا اوران کا آرام میری پہلی ترجیح ہے۔ میں نے ہمیشہ ہر چیز پر دیپیکا کو ترجیح دینے کی کوشش کی ہے لہٰذا میں دیپیکا کو اپنے گھر میں شفٹ کرنے کی بجائے خود اپنی بیوی کے گھرمیں شفٹ ہوگیا ہوں۔