Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکی پر دھاردار آلے سے حملہ کرکے دونوں ہاتھ کاٹ دیئے

مدھیہ پردیش۔۔۔اُمریہ میں نامعلوم حملہ آور سریش اگروال کے گھر میں گھس کر دھار دار آلے سے 13سالہ لڑکی کے دونوں ہاتھ کاٹ
دیئے ۔ بدمعاشوں نے سریش اگروال اور ان کی اہلیہ سونیا اگر وال پر بھی جان لیوا حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اورتینوں زخمیوں کو کٹنی کے اسپتال میں داخل کرایاجہاں اُن کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی اور علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -یوگی سرکار میں سادھوؤں کے ’’اچھے دن‘‘

شیئر: