داعش ساہیوال میں کیسے آگئی؟رحمن ملک
اسلام آباد ... سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امور کے چیئر مین سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے کہا ملک میں داعش نہیں۔اگر داعش نہیں ہے تو پھر ساہیوال میں یہ کیسے آگئی؟۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے کہا کہ سانحہ ساہیوال سے متعلق تمام سوالات پر غورکرنا ہوگا ۔کمیٹی کے سوالات بھی جے آئی ٹی کو فراہم کئے جائیں۔ اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ پنجاب کو کمیٹی میں بلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی پنجاب حکومت کی پیش کردہ رپورٹ کا باقاعدہ تفتیش و معائنہ کرےگی اوریہ لائحہ عمل تیار کرے گی کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ رحمان ملک نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے کہا گاڑی سے فائر ہوا لیکن کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ۔دوسری جانب کمیٹی نے سانحہ ساہیوال سے متعلق مختلف چینلز پر چلنے والی فوٹیج بھی طلب کرلیں۔