فریال تالپور عدالت میں، زرداری کا انتظار
کراچی: منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں فریال تالپور بینکنگ کورٹ پہنچ گئی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف زرداری کی بھی آج ہی پیشی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں اہم سیاسی شخصیات کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت آج ختم ہو جائے گی۔ اس حوالے سے بینکنگ کورٹ میں آج سماعت ہوگی۔ قبل ازیں سماعت کے پیش نظر عدالت کے باہر حفاظت کے لیے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے کارکنان بھی بینکنگ کورٹ کے باہر اپنے رہنماﺅں کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔