قیام امن میں رکاوٹ کون ڈال رہا ہے؟
ریاض۔۔۔یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی نے اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی برادری کو بتائیں کہ یمن میں امن قائم کرنے کی راہ میں رکاوٹیں کون ڈال رہا ہے۔وہ ریاض میںملاقات کیلئے آئے ہوئے اقوام متحدہ کے ایلچی سے بات چیت کررہے تھے۔ یمنی صدر نے خبردار کیا کہ سویڈن معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔حکومت یمن معاہدے کی ہر شق کی پابندی کررہی ہے۔یمن کی پارٹیاں اقوام متحدہ کے مبصرین کے سربراہ کے استعفے کی بابت من گھڑت باتیں پیش کرنے پر نالاں ہیں۔