Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھوکھرا پار کا راستہ بھی کھلے گا،شاہ محمود

  اسلام آباد...وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی ۔ آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ دوست ممالک سے مدد لی۔معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔آنے والے دنوں میں معاشی ترقی کے ثمرات نظر آئینگے۔کرتار پور ر اہداری کھول کر پوری دنیا میں امن کا پیغام دیا ہے۔جمعہ کو عمر کوٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کرتا پور منصوبے کو عملی شکل دینے کو سنجیدہ ہے۔امید ہے عمرکوٹ سے کھوکھرا پار کا راستہ بھی کھلے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پانی کے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔پانی کی قلت پیدا ہوئی تو پورے ملک میں پانی کا بحران ہوگا۔یہاں 40 سالوں سے جو حکومت کر رہے ہیں۔ ان سے سوال ہے کہ انہوں نے پانی کے لئے کیا کیا ۔پیپلزپارٹی نے سندھ کے لوگوں کو کیا دیا۔پیپلزپارٹی نے سندھ میں ظلم کی انتہا کر دی ۔پولیس علاقے کے رہنماوں کی ملازم بنی ہوئی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں ملوث اہلکاروں کو ہٹادیا گیا ۔ ان کا مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہند کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں۔ کسی حکومت نے اس سے پہلے سنجیدگی سے بات نہیں کی۔ ہماری حکومت نے یہ بہت بڑا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ نڈر ہے۔ وفاقی حکومت میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بل میں ہاوسنگ، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں اور زراعت جیسے شعبہ جات کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے تاکہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔موثر معاشی سفارتکاری سے بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔ آنے والے دنوں میں معاشی ترقی کے ثمرات نظر آئینگے ۔

شیئر: