ریاض۔۔۔ سعودی عرب نے جنوبی فلپائن کے گرجا گھر پر دہرے بم حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔ ان حملوں میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔ وزارت خارجہ کے عہدیدار نے اتوار کو اعلامیہ جاری کرکے توجہ دلائی کہ سعودی عرب ہر طرح کے تشدد ، دہشت گردی اور انتہاءپسندی کا سخت مخالف ہے۔ سعودی عرب نے بم دھماکوں میں ہلاک ہونےو الوں کے اعزہ فلپائن کے دوست عوام اور حکومت سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی فوری شفاءکی آرزو ظاہر کی۔