آندھرا پردیش : گنٹور میں اسکول بس کو حادثہ،17بچے زخمی
گنٹور۔۔۔آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں پیرکی صبح اسکول بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں 17بچے زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 15طلبہ شدید زخمی ہوئے۔ انہیں قریبی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈرائیور کوحراست میں لے لیااور حادثے کے اسباب جاننے کیلئے پوچھ گچھ شروع کردی۔