وادیوں میں محصور 37شہریوں کی مدد
تبوک ۔۔۔ یہاں پیر کو بھی بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے وادیوں کے سیلاب میں پھنسے ہوئے 37شہریوں کو امدادی کارروائی کے بعد بچالیا۔ صبح کے وقت بارش کی شروعات درمیانے درجے سے ہوئی تھی۔ رفتہ رفتہ موسلا دھار بارش میں تبدیل ہوگئی۔ بہت سارے بچے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وادیوں میں پھنس گئے۔ خصوصی امدادی آپریشن کرکے انہیں وہاں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیئے گئے۔