پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریما خان نے ساتھی اداکارہ کی جانب سے زہر دینے کی کوشش کا انکشاف کیا ہے۔ ریما خان نے انکشاف کیا کہ انہیں زہر دینے کی کوشش کی گئی اور یہ کوشش ایک دوسری اداکارہ کی جانب سے کی گئی۔ریما خان نے کہا کہ مجھے اللہ کریم نے بچالیا ۔ مجھے زہر دینے کےلئے جسے بھیجا گیاتھا، اسی نے مجھے بتادیا۔اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ بھیجے جانے والے شخص کو مجھے زہر دینے کےلئے ایک لاکھ روپے بھی دئیے گئے تھے۔ریما خان کے مطابق فلم انڈسٹری میں ہراساں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ریما کے بیان پر پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ریما کو جس نے ہراساں کیا وہ اس کی نشاندہی کریں، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔