Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوادر میں شپ بریکنگ یارڈ تعمیر ہوگا

کوئٹہ... وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ گوادر میں کپر کے مقام پر شپ بریکنگ یارڈ تعمیر کیا جائیگا۔ گوادر سمیت ملک بھر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ منصوبے کے شروع ہوتے ہی 5ہزار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ اولین ترجیح کپر کے مقامی لوگوں کو دی جائیگی بعد میں گوادر ز مکران ڈویژن اور پھر بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائیگا۔ اپنے دورہ گواد اور تربت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج گوادر بندرگاہ کام کررہی ہے۔ بندرگاہ پر دنیا بھر کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ یہ میرے سابق حکومت کی مرہون منت ہے۔ اس کے علاوہ میرانی ڈیم کوسٹل ہائی وے اور زبیدہ جلال روڈ تربت بھی میرے سابق حکومت کے منصوبے ہیں۔ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی مسائل اور علاقے کی ترقی کیلئے کوششیں کررہی ہیں۔ 10بلین ڈالرسے سعودی حکومت آئل ریفائنری پروجیکٹ شروع کرنے جارہی ہے جو اس خطے کیلئے انتہائی اہم ہے۔

شیئر: