Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی سوڈان کی علیحدگی پر ملک 90 فیصد بجٹ سے محروم ہوگیا، عمر البشیر

خرطوم۔۔۔ سوڈانی صدر عمر البشیر نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے کی علیحدگی کے بعد سوڈان 90 فیصد سے زیادہ بجٹ سے محروم ہوگیا۔ اس صورتحال نے ریاست کے توازن تجارت میں خلل پیدا کردیا۔ وہ جنوبی کرد فان میں سیاسی ، سماجی اور عوامی شخصیات اور جماعتوں کے قائدین سے خطاب کررہے تھے۔ سوڈانی صدر نے کہا کہ اقتصادی بحران سے نمٹنے کی سرتوڑ کوششیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ عطبرہ شہر میں احتجاجی مظاہرے اصولی اور مطالبات معقول تھے تاہم سیاسی فریقوں نے مظاہروں سے ناجائز فائدہ اٹھا کر انہیں منفی شکل دے دی۔ صدر بشیر نے اطمینان دلایا کہ وہ نوجوانوں کے مسائل حل کرائیں گے ۔ ان کے مستقبل کا اہتمام کریں گے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ماضی میں جنگ پر جو بجٹ خرچ ہوتا رہا اب وہ ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوگا۔

شیئر: