شام اور ایران کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون کا معاہدہ
دمشق ۔۔۔ ایران اور شام نے اسٹراٹیجک تعاون کا معاہدہ کرلیا۔ ایرانی صدر کے نائب اول اس مقصد کیلئے اعلیٰ درجے کا وفد لیکر تہران سے دمشق پہنچے تھے۔ شام کے وزیر اقتصاد محمد سامر الخلیل نے اپنے ملک اور ایرانی صدر کے نائب اول اسحاق جہانگیری نے ایران کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے۔