Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#آسیہ_بی بی

‏چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آسیہ بی بی کیس میں نظر ثانی اپیل مسترد کر دی ہے ۔ ٹویٹر صارفین کا اس فیصلے پر کیا ردعمل ہے آئیے جانتے ہیں۔
ارشد وحید چوہدری نے لکھا : ‏سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت کے لئے دائر نظر ثانی پٹیشن مسترد کر دی ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ جھوٹی گواہی دینے والوں کو کیوں نا عمر قید کی سزا دی جائے۔
وقاص امجد نے کہا : ‏فیصلہ آ گیا ہے۔آسیہ بی بی بری ہی رہے گی۔عدالت نے ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ دیا ہے لحظہ اُمید ہے عوام اپنے جذبات کو قابو میں رکھے گی ۔
شمس الدین امجد نے ٹویٹ کیا : ‏آسیہ بی بی، شک کا فائدہ لے کر رہا ۔ ذیشان، خلیل اور اس کی بیٹی اریبہ شک کا فائدہ لے کر جنت مکانی۔ یہ ہے ہمارا نظام ۔ پھر بھی کہتے ہیں کہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ نہیں۔
عالمگیر خان مشوانی کا کہنا ہے : ‏اندازہ کیجئے یہ آسیہ بی بی والا فیصلہ اگر ن لیگ کے دور میں عدالتوں نے دیا ہوتا؟ تو رضوی ٹولے سے آدھا ملک برباد کروادیا ہوتا ہے۔ اب چونکہ اپنی حکومت ہے تو آسیہ باہر اور رضوی اندر۔ نہ احتجاج ہے، نہ کسی کا ایمان خطرے میں ہے اور نہ ہی ختم نبوت کے معاملے پر کسی کو جان دینی ہے۔
ڈاکٹر فرحان ورک نے ٹویٹ کیا : ‏حساس معاملہ تھا اس لیے جھوٹے گواہوں کو چھوڑ دیا ورنہ قانون میں جھوٹی گواہی کی سزا عمر قید ہے. شرم آنی چاہیے ان گواہوں کو جنہوں نے اللہ کے نام کا حلف لیکر کائنات کے حساس ترین معاملے میں شدید جھوٹ بولے. چیف جسٹس پاکستان کے آسیہ بی بی کیس میں ریمارکس۔
نائلہ ادریس کا کہنا ہے : ‏آسیہ بی بی کیس میں جو فیصلہ عدالت کرے مجھے منظور ہے۔ اگر فیصلہ غلط ہو تو گناہ عدالت پر ہے اس لئے مجھے کوئی پریشانی نہیں۔ میری اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت محفوظ ہے۔
حمزہ تنولی نے سوال کیا : ‏آسیہ بی بی کی رہائی والا فیصلہ برقرار ۔۔!!سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے کیس میں مرکزی ملزمہ آسیہ کو باعزت بری کیا تھا۔کیا خادم حسین رضوی کو نظربند کرنے کی اصل وجہ آسیہ ملعونہ کو راستہ دینا تھا ؟؟؟

شیئر:

متعلقہ خبریں