الحدیدة میں اقوام متحدہ کی ٹیم پر حوثیوں کا حملہ
عدن ۔۔۔ حوثیوں نے الحدیدة میں اقوام متحدہ کے رابطہ افسران اور بارودی سرنگیں ہٹانے پر مامور عالمی ٹیم پر فائرنگ کردی۔ اقوام متحدہ کی ٹیموں کو الحدیدة شہر میں بحر احمر فلور مل تک جانے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق رابطہ افسران کلو 13 جارہے تھے۔ ہمراہ صحافی اور بارودی سرنگیں صاف کرنے والے انجینیئرز بھی تھے۔ حوثیوں نے انہیں دیکھتے ہی زبردست فائرنگ شروع کردی حالانکہ اقوام متحدہ کے نمائندے نے اس دورے کے حوالے سے حوثیوں سے رابطہ کررکھا تھا۔ اقوام متحدہ کے نمائندے نے حکومت کو اس صورتحال سے مطلع کیا تو انہوں نے اقوام متحدہ کی ٹیم کو واپس آنے کی ہدایت کردی۔