برلن۔۔۔۔جرمنی میں گزشتہ برس 14ہزار سے زائد تارکین وطن نے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ان تارکین وطن میں درجنوں مختلف ممالک کے شہری شامل تھے ۔ بہت بڑی تعداد کا تعلق افغانستان، نائیجریا، عراق، شام اور ترکی سے تھا۔ ان غیر ملکیوں کو سرحدوں پر شناختی دستاویزات کی خصوصی نگرانی کے دوران ویزا نہ ہونے پر وفاقی جرمن پولیس نے واپس بھیج دیا۔ ان ہزاروں تارکین وطن کی بہت بڑی اکثریت نے جرمنی کی آسٹریا کے ساتھ سرحد پار کر کے اس ملک میں داخلے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق ان تارکین وطن میں درجنوں مختلف ممالک کے شہری شامل تھے۔