Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائد المیعاد ٹائر فروخت کرنے پر جرمانہ

باحہ۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے زائد المیعاد ٹائر فروخت کرنے پر المندق کے صالح بن موسیٰ الزہرانی پر جرمانہ کردیا۔ باحہ فوجداری کی عدالت نے الزہرانی کے خلاف مقدمے کی سماعت کرکے اس کا فیصلہ جاری کردیا تھا۔ عدالت نے زائد المیعاد ٹائر ضبط کرکے تلف کرنے اور عدالتی فیصلہ الزہرانی کے خرچ پر مقامی اخبارات میں شائع کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔
   

شیئر: