Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کے الزامات سے ہاکی کونقصان ہوا، قومی کوچ ریحان بٹ

  لاہور:پاکستانی ہاکی ٹیم کے کوچ اور خازن اخلاق عثمانی نے سابق اولمپیئنز کے ہاکی فیڈریشن مخالف گروپ کو قومی کھیل کی تباہی کا ذمہ دار قرار د یا ہے ۔قومی کوچ ریحان بٹ کا کہنا ہے کہ ہاکی فیڈریشن پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات کی وجہ سے کھیل کو نقصان ہوا ۔ سابق اولمپیئنز نے اپنے الزامات سے حکومت کو اس شک و شبے میں ڈال رکھا ہے کہ ہاکی فیڈریشن میں صرف کرپشن ہوتی ہے اورخالد بشیر جیسے اولمپیئن آج پی ایچ ایف میں کرپشن کا راگ الاپ رہے ہیں جو حقیقت کے منافی ہے۔ ریحان بٹ نے کہا الزامات کا کھیل چھوڑ کر ہاکی کے بارے میں سوچا جائے۔اس موقع پر خزانچی اخلاق عثمانی نے کہا کہ فروری میں کانگریس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فیڈریشن آڈٹ رپورٹس مکمل ہیں، جس کو شوق ہے حساب چیک کرلے،ایک ایک پائی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ اخلاق عثمانی نے واضح کیا کہ سوا ارب کے بے بنیاد الزامات افسوسناک ہیں، حکومت نے صرف 54 کروڑ گرانٹ دی ۔2016-17کا اسپشل آڈٹ ہوچکا جبکہ 2017-18 کا آڈٹ بھی مکمل ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ منظورجونیئر اورخالد بشیر سمیت پی ایچ ایف کے مخالف گروپ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فیڈریشن حکام پر مالی بد عنوانیوں کے الزامات لگاتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: