Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفیر پاکستان راجہ اعجاز کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات ، اسناد سفارت پیش کیں

    جدہ ( ارسلان ہاشمی ) - - - - -سعودی عرب میں پاکستان  کے نئے متعین ہونے والے سفیر راجہ علی اعجاز اعوان نے سعودی وزیر خارجہ ابراہیم  عبدالعزیز العساف سے ریاض میں انکے دفتر میں  ملاقات کی۔  سعودی وزیر خارجہ کو  اسناد  سفارت بھی پیش کیں۔ سفیر پاکستان  نے وزیر خارجہ کو پاک ، سعودی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں متعین ہونے والے نئے سفیر پاکستان  راجہ علی اعجاز کا خیرمقدم کیا اور انہیں  اپنی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے راجہ علی اعجاز اعوان اس سے قبل امریکہ میں پاکستان کے قونصل جنرل کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کیلئے  نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے وہ گزشتہ ہفتے مملکت پہنچے ۔ راجہ علی اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات قائم ہیں جن میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔ سعودی عرب میں بڑی تعداد میں پاکستانی مقیم ہیں جبکہ ہر برس یہا ں عمرہ اور حج پر لاکھوں کی تعداد میں زائرین اور عازمین آتے ہیں ہماری کوشش ہو گی کہ ہم وطنوں کی بہتر سے بہتر خدمت کی جائے جس کیلئے سفارت خانے کے دروازے ہر ہم وطن کیلئے کھلے ہیں ۔ مملکت میں مقیم پاکبان ارض حرمین کے تقدس کو ملحوظ رکھتے ہوئے مقامی قوانین کا احترام کریں جو ہم سب کا فرض ہے ۔
 
مزید پڑھیں:- -  - - -جدہ اور مکہ مکرمہ میں بارش کا امکان
 

شیئر: