پاس نہ ہونے پر’’ المُلاّ‘‘گالف کا کھلاڑی بن گیا
جدہ۔۔۔۔عثمان المُلّانے کھیلوں کی دنیا میں اپنی ترقی کا سفر فٹبال سے شروع کیا اور اب وہ گالف کھیل میں سعودی عرب کا سب سے پہلا پیشہ ور کھلاڑی بن گیا۔عثمان الملا گالف میں دنیا کے 5بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ ورلڈ گالف ٹورنامنٹ میں شریک ہوگا۔الملا کا کہنا ہے کہ مڈل کے امتحان میں امتیازی پوزیشن نہ لانے پر والدین نے اسے کلب جانے سے روک دیا تھا۔ اس کے نمبر ’’ویری گڈ‘‘ آئے تھے جس پر والدین اس سے ناراض ہوگئے تھے۔ الملا نے بتایا کہ ابا جان سے اس کا معاہدہ تھا کہ اگر اس کے نمبر کم آئے تو وہ فٹبال کا کھیل ترک کردیگالہذا جب امتیازی نمبروں کے بجائے اسے ویری گڈ پوزیشن ملی تو والدین نے اسے کھیل کا سلسلہ جاری رکھنے پر پابندی لگادی۔الملا کا کہنا ہے کہ اچانک اس کے دل میں گالف کھیل کا شوق پیدا ہوا ۔ بہت زیادہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم میرا دوست میری حوصلہ افزائی کرتا تھا ۔رفتہ رفتہ مجھے اس میں کمال حاصل ہوگیا۔