Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6 ماہ میں تجارتی خسارہ کم ہو جائے گا،مشیر تجارت

کراچی ... وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ تجارتی خسارہ کم ہونے سے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں دبا و کم ہوگا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان کی برآمدات بڑھ اور درآمدات اب کم ہورہی ہے۔ آئندہ 6 ماہ میں تجارتی خسارہ بہت کم ہوجائے گا۔ حکومت سندھ معیشت میں بہتری کیلئے اچھے اقدامات کررہی ہے۔ کاروبار کے لئے نئے اور آسان مواقع پیدا کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ جمعہ کو اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے۔ کاروباری صورتحال میںبہتری آنا شروع ہو گئی۔سب سے اچھی سرمایہ کاری وہ ہوگی جو یہاں مال بنائے اور پھر برآمد کرے۔ مشیر تجارت نے کہاکہ سندھ حکومت سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔اگر سندھ حکومت بیرونی قرض لے گی تو وفاقی حکومت مدد کرے گی۔ نہوںنے کہا کہ ڈیم ٹھیکے میں مفادات کا ٹکراو دکھائی نہیں دیتا۔انہوںنے کہا کہ سعودی عرب سے ایک ایم او یو پر دستخط کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت گوادر میں آئل ریفائنری اور پٹرول کمپلیکس لگائیں گے۔ متحدہ عرب امارات بھی ایک ریفائنری حب میں لگائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ بھی بہت سی صنعتیں ہیں جو آنے والے سالوں میں پاکستان میں لگائی جائیں گی۔چین سے سرمایہ کاری کے حوالے سے مزید بات ہوئی ہے۔
 

شیئر: