گوگل دو نئے اسمارٹ فونز پکسل تھری لائٹ اور پکسل تھری ایکس ایل لائٹ کو متعارف کرانے کی تیاریوں میں ہے ۔ یہ دونوں کمپنی کے مڈ ڈرینج اسمارٹ فون ہیں۔ فونز سے متعلق لیکس سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پکسل تھری ایکس ایل لائٹ میں ممکنہ طور پر 4 جی بی ریم دیا جائے گا ۔پکسل تھری لائٹ میں کالکوم اسنیپ ڈریگن 670 پروسیسر جبکہ تھری ایکس ایل لائٹ میں کالکوم اسنیپ ڈریگن 710 پروسیسر دیا جائے گا۔ ایکس ایل لائٹ کا ڈسپلے 6 انچ کا ہوگا اور اس میں 32 جی بی اسٹوریج شامل کیا جائے گا۔ فون کی پشت پر 12 میگاپکسل اور فرنٹ پر 8 میگاپکسل کا کیمرہ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ پکسل تھری لائٹ کا ڈسپلے 5.56 انچ کا ہوگا اور اس میں 2915 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔فون کی لانچنگ اور قیمتوں سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔