آئی فون کی فیس ٹائم ویڈیو کالنگ میں ایک بڑا بگ سامنے آ گیا ہے جو کہ کال کرنے والے کو دوسری جانب سے کال نہ اٹھانے پر بھی دوسرے فرد کو دکھانے اور باتیں سننے کا کام کررہا ہے اور اگر تیسرا فرد گروپ کال بٹن کو دباتا ہے تو دیگر کی ویڈیو اسے بھی نظر آنے لگتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس خامی پر قابو پانے کے لیے رواں ہفتے کے آخر تک اپ ڈیٹ متعارف کرانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ کمپنی نے اپ ڈیٹ کو رول آؤٹ کرنے تک گروپ فیس ٹائم ویڈیو کالنگ فیچر کو ڈس ایبل کر دیا ہے یعنی صارفین اب نئی اپڈیٹ آنے پر فیس ٹائم گروپ ویڈیو کال نہیں کر سکیں گے۔ آئی فون کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم اس خامی سے آگاہ ہیں اور اسے دور کرنے کے لیے نئی اپ ڈیٹ پر کام جاری ہے اور اپ ڈیٹ کو رواں ہفتے ہی ریلیز کر دیا جائے گا۔