Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑے شہروں میں جائدادوں کے ویلیوایشن ریٹس بڑھ گئے

اسلام آباد... ایف بی آرنے اسلام آباد، کراچی ، لاہورسمیت ملک کے 20بڑے شہروں کی غیرمنقولہ جائیداد وں کے ویلیوایشن ریٹس میں15سے25فیصد اضافہ کر دیا۔ غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں کا نئے سرے سے تعین کیاگیا۔ جائیداد کی خریداری پر فائلرز سے 2 فیصد اور نان فائلرز سے 4 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا ۔ جائیدادوں کی فروخت پر فائلرز کو ایک فیصد اور نان فائلرز س کو2 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس دینا ہو گا۔3 سال کے بعد فروخت ہونے والی غیر منقولہ جائیداد پر ایڈوانس انکم ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا ۔اسی طرح فائلر کو 40 لاکھ تک کی جائیداد کی خریداری پر ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا ۔ اس سے زائد مالیت کی جائیداد پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔کراچی کے پوش علاقوں میں ایف بی آر نے شہر کے مقام کے لحاظ سے مختلف ویلیو ایشن ریٹس بڑھائے جو 15 فیصد سے 110 فیصد تک ہیں۔ کراچی کیلئے رئیل اسٹیٹ کیٹگریز کو 9 سے 11 تک بڑھا دیا گیا ۔ کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں غیرمنقولہ جائیداد کیلئے جائیدادوں کو 7 کیٹگریز میں تقسیم کردیا گیا ۔ انڈسٹریل جائیداد کی قیمت فی مربع گز کے بجائے فی مربع فٹ کے حساب سے تعین ہوگا۔ایسی رہائشی عمارت جو زیادہ منزلوں پر مشتمل ہے ہر اضافی منزل کی قیمت میں 25فیصد اضافہ کیا جائیگا۔ گراونڈ فلور کے علاوہ باقی منزلوں کی قیمت کا تعین گراونڈ فلو ر کی قیمت کے 25فیصد کے حساب سے ہوگا۔ اگر کوئی جائیداد ایک سے زائد مقاصد کے لئے استعمال کی جائیگی مثلاً رہائشی ، کمرشل اور انڈسٹریل تو پھر اوسط نکال کر قیمت کو تعین کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ غیر منقولہ جائیداد کی ویلیوایشن میں کم از کم 15فیصد اور زیادہ سے زیادہ 25فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 

شیئر: