ریاض: مکتب العمل کے چھاپے
ریاض ۔۔۔۔ مکتب العمل ریاض کے افسران ان دنوں مختلف دکانوں پر چھاپہ مار کر سعودی قوانین محنت پر عملد رآمد کے لئے ضروری کارروائی کررہے ہیں۔904 دکانوں اور تجارتی مراکز پر چھاپے مار کر 145خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ 55اداروں کو انتباہ دیا گیا۔ اقامہ ومحنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 7افراد گرفتار کئے گئے۔