قومی خزانے کا مجرم وعدہ معاف گواہ
ریاض ۔۔۔ قومی خزانہ لوٹنے والے افراد میں سے اگر کوئی ایک وعدہ معاف گواہ بننا چاہے تو بن سکتا ہے۔ اسکی سزا معاف کردی جائیگی بشرطیکہ وہ قومی خزانے سے لوٹی جانے والی رقم میں سے اپنا حصہ سرکاری خزانے میں واپس کرادے۔ یہ سہولت قومی خزانے سے متعلق فوجداری قانون کی دفعہ 3، 4اور 5میں دی گئی ہے۔ اس قانون کے تحت عدالت کو اختیار دیا گیا ہے کہ اگر شرکائے جرم میں سے کوئی ایک متعلقہ حکام کو قومی خزانہ پر ہاتھ صاف کرنے کے جرم کی اطلاع دیدے تو عدالت اسے ایسی صورت میں معافی دے سکتی ہے جبکہ اس کی اطلاع کی بدولت لوٹی ہوئی رقم سرکاری خزانے کو واپس مل جائے۔