اماراتی ، عمانی فوجی مشقیں شروع
پیر 4فروری 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ اماراتی ، عمانی فوجی مشقیں شروع
٭ ویٹیکن کے پوپ متحدہ عرب امارات کے تاریخی دورے پر پہنچ گئے، ولی عہد ابوظبی نے استقبال کیا
٭ العریبی مقدمے کے دوران قطر کے راستے ایران فرار ہوگیا، بحرین
٭ ٹرمپ نے ایران کی نگرانی کیلئے عراق میں امریکی افواج برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرادی
٭ امریکہ ، ترکی اور یورپی ممالک 12نکات پر گفت و شنید پر متفق
٭ یمن کی حکومت کے نمائندوں اور حوثیوں کے درمیان بحر احمر میں لنگر انداز اقوام متحدہ کے جہاز پر مذاکرات
٭ ٹویٹر نے سعودی عرب میں اپنے صارفین کو سمجھنے کیلئے اعصاب کے علم سے استفادہ کیا
٭ مصری پارلیمنٹ سیسی کے عہدِ صدارت میں اضافے کا فیصلہ کرنے والی ہے
٭ شام کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیخلاف برسلز میں اجلاس
٭ ایران کے ناقد ناول نویس کے قتل پر عراق میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭