ہر سال 50ارب روپے کی گیس چوری
راولپنڈی ...وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہرسال 50 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی رہی جس سے دونوں گیس کمپنیاں 142ارب روپے کی مقروض ہیں۔ اگر قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو 154 ارب کی مزید مقروض ہو جاتیں ۔ چوروں اور ڈاکووں کا دور ختم ہو چکا ۔اب انہیں حساب دینا ہوگا اور جیلوں میں جاناہوگا۔ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہو کر رہے گا۔ مرنے والوں کے اکاونٹ سے بھی رقم نکل رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور نے کہاکہ 1985 سے اب تک ن لیگ کے خلاف کھڑا ہوں۔ تحریک انصاف بکے گی نہ جھکے گی۔ احتساب ہو کر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیڈر اپنی چوری کے خوف سے ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں۔ دونو ں کی چوری نے ملک کو تباہ کیا ہے ۔