ریاض۔۔۔ 32 زبانوں کے ماہر 34 سالہ یونانی نوجوان ایوانیس ایکونومو نے عربی زبان سیکھنے کا عزم ظاہر کردیا۔ یونانی نوجوان 32 زبانیں روانی سے بولتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ سب سے مشکل زبان چینی ہے۔ اس نے عربی زبان کے اسباق شروع کردیئے ہیں۔ یہ دنیا میں واحد شخص ہے جو اتنی زبانیں جانتا ہے۔ اب تک 15 زبانوں کے ماہر ریکارڈ پر آئے تھے۔ یونانی نوجوان نے 32 زبانوں میں مہارت کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔